پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ابوسفیان حنفی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی علماء کونسل اور مرکزی انجمن تاجران بورے والا کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی گول چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق،ضلعی صدر انجمن تاجران وہاڑی حاجی محمد جمیل بھٹی،سینئرصوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ممبرضلعی امن کمیٹی مولانا زبیر احمد گورداسپوری،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ محمد اسلم جمال،صدر ہوپ تحصیل بورے والا ڈاکٹر محمد ناصر چوہدری،صدر انجمن تاجران عارف بازار محمد عاطف چوہدری،شیخ اعظم سلطان،شیخ عمران عزیز،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے بزرگ راہنما سید زاہد حسین مشہدی سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیاجائے عالمی اداروں کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے ہم کشمیری عوام کی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا پر بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب ہو گیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے ریلی کے شرکاء نے ظالم مودی کےخلاف نعرے بازی بھی کی اور آخر میں مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے دعا کی گئی۔