یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق کی قیادت میں ریلی کا انعقاد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرکاری سطح پر ایک تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے کی جبکہ اس تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی،تحصیلدار شاید نواب گجر،آفس سپرنٹنڈنٹ ماجد یوسف بھٹی،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین اور دیگر افسران کے علاوہ سکول سٹاف اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی تقریب کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی پی ایس گیٹ سے کالج روڈ تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے بھی شرکت کی۔