عمران خان نے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر احسن طریقے سے لڑا ہے۔مہر علی نواز،میاں سرفراز
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ریلی کا اہتمام کیا گیا،ریلی کی قیادت مہر علی نواز سیکرٹری ممبر شپ پی ٹی آئی بورے والا اور میاں سرفراز علی پوتا ڈاکٹر شیر علی (مرحوم) نے کی ریلی میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بورے والا امجد علی گورائیہ،نائب صدر پی ٹی آئی بورے والا ملک صابر اعوان،سیکرٹری انفارمیشن میونسپل کارپوریشن بورے والا کامران شاہد،یوتھ ونگ کے راہنماء مدثر چوہدری،اصغر علی بھٹی،صدر یوتھ ونگ اعجاز احمد ڈھڈی،شاہد بلال بھٹی،عمیر جٹ،علی حمزہ،علی حیدر،احمد شاہ،ریحان بھٹی،داﺅد افضل،طلحہ چوہدری،ملک فیضان،ملک حسیب،علی رضا جٹ،عمیر بھٹی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے خصوصی طور پر اس ریلی میں شرکت کی پی ٹی آئی راہنماﺅں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر ہے اس نے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر احسن طریقے سے لڑا ہے۔