تین نامعلوم افراد نے ڈرائیور کو نشہ آور مشروب پلا کر کار چھین لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تین نامعلوم ملزموں نے مسافروں کے روپ میں ٹیکسی سٹینڈ سے کار کرایہ پر حاصل کر کے ڈرائیور کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر کے کار چھین لی اور ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ داخل کروا کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر447ای بی کا رہائشی محمد شفیق ٹیکسی سٹینڈ فوارہ چوک پر اپنی کرولا کار نمبری 7416ایل ای سی لے کر کھڑا تھا کہ 11بجے دن تین نا معلوم اشخاص آئے اور خود کو رائس ڈیلر ظاہر کر کے میاں چنوں موڑ ایک رائس فیکٹری کیلئے بک کر لیا ملزمان نے راستہ میں کار ڈرائیور شفیق پر اسلحہ تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور کار کی چابی چھین لی اور پچھلی سیٹ پر بٹھا کر موبائل فون کی سم نکال کر پھینک دیں راستہ میں نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔