عید پر تفریحی پارکوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کروائے جا رہے ہیں ۔ چوہدری عاشق آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے شہریوں کو عید کے موقع پر تفریح کے حوالہ سے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ہاﺅسنگ سکیم،پبلک پارک چونگی نمبر5عزیز آباد اور سیٹلائٹ ٹاﺅن پارک میں خصوصی سرچ لائیٹس لگوا کر تمام جھولے مرمت کروا دئیے ہیں جہاں عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کروائے جا رہے ہیں تاکہ پارکوں میں تفریح کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔