بلدیہ نے عید الالضحیٰ پر آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کا ماسٹر پلان ترتیب دے دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی بورے والا نے عید الالضحیٰ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کا ماسٹر پلان ترتیب دے دیا،سینٹری ورکرز اور دیگر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،300سے زائد سینٹری ورکرز،اہلکاروں اور افسران پر مشتمل سپیشل سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے،آلائیشیں اکٹھی کرنے کے لیے قربانی والے گھروں میں شاپر بیگز کی تقسیم،میونسپل کمیٹی میں عوامی شکایات سیل اور کنٹرول روم قائم،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر عید الالضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں ٹھکانے لگانے کا ماسٹر پلان ترتیب دے دیا اس پلان کے تحت بلدیہ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں 300سے زائد سنیٹری ورکرز،دیگر عملہ اور افسران پر مشتمل مختلف سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جنکی نگرانی چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی اور چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں خود کریں گے آلائیشیں اکٹھی کرنے کے لیے شہر کو تین مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے11مختلف مقامات پر ڈمپنگ پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں جہاں بلدیہ کا عملہ سینٹری ٹریکٹر،ٹرالیوں،ڈمبر اور خصوصی طور پر چلائے جانے والے ٹرالی رکشہ کی مدد سے اپنے مقرر کردہ علاقوں سے آلائیشیں اٹھا کر ان پوائنٹس پر لائے گا جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کے لیے پہلی مرتبہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے قربانی والے گھروں میں خصوصی شاپر بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں جس میں شہری آلائیشیں ڈال کر بلدیہ کے عملہ سینٹری کے حوالے کریں گے عیدالالضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران تین روز بلدیہ کا عملہ 24گھنٹے کنٹرول روم سے منسلک رہے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرے گا۔