ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈاکوﺅں کے ساتھ پولیس کا آمنا سامنا،پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈاکوﺅں کے ساتھ پولیس کا آمنا سامنا،پولیس کو دیکھ کر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،گاڑی میں سوار کانسٹیبل ڈرائیور سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک،دیگر فرار،ڈاکوﺅں کا تعاقب جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل پولیس کو اطلاع ملی کہ غازی آباد کے علاقہ سے ڈکیتی کی واردات کے بعد خطرناک ڈاکوﺅں کا گروہ شیخ فاضل کی جانب آ رہا ہے پولیس تھانہ شیخ فاضل ڈاکوﺅں کی تلاش میں گئی تو96ای بی کے قریب ڈاکوﺅں سے آمنا سامنا ہو ا تو انہوں نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کا ڈرائیور کانسٹیبل عبدالرزاق وٹو سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں کا ایک ساتھی جس کی شناخت نہیں ہو سکی مارا گیا پولیس نے مذید نفری بلوا کر ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کر دیا جو کہ کماد کی فصل میں چھپ گئے پولیس نے فصل کا محاصرہ کر لیا زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اطلاع ملتے ہی ٹی ایچ کیو بورے والا پہنچ گئے اور زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے بعد اُسے نشتر ملتان روانہ کیا ڈاکوﺅں کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ خطرناک گروہ گذشتہ ایک ماہ سے پورے علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اور اب تک درجنوں وارتیں کر چکا ہے تاہم ڈی ایس پی طاہر مجید ملک کی قیادت میں ڈاکوﺅں کا محاصرہ جاری ہے۔