ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پودے لگانا بہت ضروری ہے۔شمس الدین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی شمس الدین نے کہا ہے کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پودے لگانا بہت ضروری ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بن جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن بورے والا پر شجرکاری کے حوالہ سے پودہ لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر محمد زاہد خاں،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سیکرٹری گڈ گورننس ضلع وہاڑی عبدالرﺅف چوہدری،ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،سید زاہد حسین مشہدی،چوہدری احتشام داﺅد،شہزاد مصطفےٰ چوہان،عدیل مقصود،حافظ جنید احمد،معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ،سابق چیئرمین یوسی چوہدری آفتاب احمد اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے ڈی ایس پی شمس الدین نے مزید کہا کہ بورے والا کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کافی مدد مل رہی ہے بہت جلد پودوں کے اثرات نظر آنا شروع ہو جائے گے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستے خوبصورت ہو گئے پودے لگانا ہی صرف مقصد نہیں ہوتا بلکہ کی نگہداشت بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے قبل ازیں ڈی ایس پی شمس الدین نے اسٹیشن ماسٹر محمد زاہد خاں،پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین اور دیگر سول سوسائٹی کے ارکان کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔