نوسر بازوں نے محنت کش کو 50 ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نوسر بازوں نے محنت کش کو 50 ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی اڈا لنڈو مسجد پر واقع نجی بینک سے نواحی گاﺅں 411 (ای بی) کا رہائشی سعودیہ میں مقیم محمد خالد کے والد غلام قوم آرائیں نجی بنک سے 50 ہزار کی رقم نکلوانے گیا تو بینک میں موجود چہرے پر ماسک پہنے تین نوسر باز موجود تھے جنہوں نے بنک سے باہر نکلنے پر گھر جاتے ہوئے اس سے نوسر بازی کے ذریعے 50 ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ شیخ فاضل پولیس کو کر دی گئی۔