ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن شمعون جوئیہ کا تبادلہ،سب انسپکٹر عباس ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن تعینات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن شمعون جوئیہ کا تبادلہ،سب انسپکٹر عباس ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن تعینات،ذرائع کے مطابق ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے متعدد افسران کے تبادلے کر دئیے جس کے مطابق انسپکٹر مظہر حیات کے بطور ایس ایچ او لڈن،انسپکٹر الطاف حسین کے بطور ایس ایچ او کرمپور،سب انسپکٹر شاہد اسحاق کے بطور ایس ایچ او فتح شاہ،سب انسپکٹر شمعون جوئیہ کے بطور ایس ایچ او صدر وہاڑی،انسپکٹر عمران صدیقی تا حکم ثانی بطور ایس ایچ او ٹھینگی جبکہ سب انسپکٹر محمد عباس بطور ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن،ٹی ایس آئی محمد قاسم کے بطور انچارج چوکی دوکوٹہ مترو،انسپکٹر خالد محمود،سب انسپکٹر محمد اقبال،سب انسپکٹر نیک محمد کے پولیس لائنز جبکہ سب انسپکٹر شبیر احمد کو تھانہ صدر بورے والا تعینات کر کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔