ملازمت سے فارغ کئے جانے پر ملازم نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کر لی،بہاولپور منتقل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملازمت سے فارغ کئے جانے پر ملازم نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کر لی،دلبرداشتہ ملازم نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 261 (ای بی) کا غریب محنت کش محمد شاہد جو کہ جوئیہ روڈ پر واقع کریانہ کی دوکان پر کام کرتا تھا دوکان کے مالک نے اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جس پر وہ مالک دوکان سے التجا بھی کرتا رہا لیکن اسکے نہ ماننے پر شاہد نے آج دوکان میں ہی دلبرداشتہ ہو کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بڑی طرح جھلس کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے اسکے جسم کا اوپر والا حصہ 70 فیصد جھلس گیا ہے۔