مستقبل میں شہر کے ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے پودے اُگانا انتہائی ضروری ہیں۔وقاص رشید
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ اور کسی نعمت سے کم نہیں ہیں،مستقبل میں ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے پودے اُگانا انتہائی ضروری ہیں،پودے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہونگے اور سرسبز و شاداب ماحول میسر آئے گا جس سے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،حکومت پنجاب کی ”کلین اینڈ گرین“ مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے قد آور پودے لگائے جا رہے ہیں تا کہ پودے جلد تناور درخت بن کر ماحول کی بہتری کیلئے مفید ثابت ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے لنک کنال اور فورا چوک بورے والا میں پودے لگا کر افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،سی او میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے پی آئی اے لنک کنال اور فورا چوک پر ”کلین اینڈ گرین“ مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا معائنہ بھی کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت بور ے والا شہر کے مختلف چوکوں،پارکوں،سڑکوں کے اطراف اور ڈیوئیڈرز پر پودے لگائے گئے ہیں جس سے بورے والا شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے پی آئی اے لنک کنال اور فورا چوک میں بھی پودے لگا کر آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا سکیں اور ”کلین اینڈ گرین“ مہم کی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔