طلباء و طالبات کیلئے شروع کیا جانے والا آن لائن لیکچر سسٹم بڑی طرح فلاپ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے طلباء و طالبات کیلئے شروع کیا جانے والا آن لائن لیکچر سسٹم بڑی طرح فلاپ،یونیورسٹی اور کالجز کے ہزاروں طلباء کا سمسٹر بریک کرنے کا مطالبہ،سمسٹر بریک نہ کیا گیا تو تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ،تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن کے دوران تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کیلئے آن لائن لیکچرز کے ذریعے تدریس کا عمل جاری رکھنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس کے علاوہ دیگر کالجز و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی طرف سے اس آن لائن نظام پر شدید رد عمل آنا شروع ہو گیا ہے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم بڑی طرح فلاپ ہو چکا ہے جس سے استفادہ حاصل ہونے کی بجائے انکے تعلیمی نقصان کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کیونکہ یہ طریقہ انتہائی غیر موثر ہے جس کے ذریعے انہیں اپنا تعلیمی کورس مکمل کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سسٹم کو جاری رکھنے کی بجائے فوری طور پر اس سمسٹر کو بریک کر دیا جائے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر اس سمسٹر کو دوبارہ شروع کیا جائے۔