بورے والا میں آسمان پر چاند کے گرد ہالہ قدرت کا انمول کرشمہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چاند کے گرد ہالہ قدرت کا انمول کرشمہ،اس کو ’’چاند کا حلقہ‘‘ (Moon Ring) کہا جاتا ہے،یہ چاند کے گرد ایک حلقہ نما روشنی ہوتی ہے جو فضاء میں بکھرے لاکھوں آئس کرسٹلز Ice Crystals (برف کے ذرات) یا water crystal (پانی کے ذرات) کے سورج کی روشنی کے انعکاس سے پیدا ہوتی ہے،چاند کے گرد ہالے کا نظارہ عموما سردیوں کی راتوں میں ہوتا ہی ہے لیکن بعض اوقات یہ موسم گرما میں دیکھنے میں آتا ہے آج یہ نظارہ پاکستان کے مختلف حصوں سمیت بورے والا میں ہو رہا ہے اور ابھی بھی واضح دکھائی دے رہا ہے یہ سب میرے رب کی خوبصورت دُنیا کے نظارے ہیں۔