بند سیوریج لائنوں کو کھولنے کیلئے لاکھوں کی جیٹنگ مشین میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر دی گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بند سیوریج لائینوں کو کھولنے کیلئے 80 لاکھ روپے مالیت کی جیٹنگ مشین میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے حوالے کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا کہ شہر میں سیوریج کی بند لائنوں کی وجہ سے گندہ پانی گٹروں سے ابل کر سڑکوں پر اجاتا ہے جس کے حل کیلئے 80 لاکھ روپے کی مالیت سے ہنگامی بنیادوں پر ایک جیٹنگ مشین خرید کر میونسپل کارپوریشن کی سینیٹیشن برانچ کے حوالے کر دی گئی ہے اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،چیف آفیسر راﺅ محمد علی،خرم شہزاد،محمد ماجد،محمد افضل،محمد خالد علی،میاں طارق محمود اور دیگر عملہ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے سینیٹیشن برانچ کے عملہ کو کہا کہ جیٹنگ مشین کو استعمال کر کے سیوریج کی بند لائینوں کو فوری طور پر کھولا جائے تا کہ ناصرف شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہو بلکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل مزید بہتر ہو سکے۔