پاک ہاﺅسنگ کالونی جنوبی پنجاب کا ایک خوبصورت رہائشی منصوبہ ہے۔شیخ شہزاد مبین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈائریکٹر پاک ہاﺅسنگ سکیم شیخ شہزاد مبین نے کہا ہے کہ پاک ہاﺅسنگ کالونی جنوبی پنجاب کا ایک خوبصورت رہائشی منصوبہ ہے جس نے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خریداروں کا اعتماد بحال کیا ہے 100 ایکٹر سے زائد رقبہ پر مشتعل اس منصوبے میں تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے اس رہائشی منصوبے میں آپکی محفوظ سرمایہ کاری کی مکمل ضمانت کے ساتھ ساتھ خریداروں کے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نقد اور آسان اقساط پر پلاٹوں کی فروخت میں خریداروں کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ہاﺅسنگ سکیم چیچہ وطنی روڈ کی تعارف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری،ڈائریکٹر پاک ہاﺅسنگ حاجی عبدالرشید،نبیل صابر،ڈائریکٹر کوثر مجید سکول و معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ،اصغر علی جاوید (کامریڈ)،چوہدری اصغر علی جاوید،پروفیسر ظفر عبداللہ،پروفیسر کرامت شکیل،ڈاکٹر سیف اللہ خاں،ڈاکٹر اعظم میاں اور بورے والا کے تمام پراپرٹی ڈیلرز نے بھی شرکت کی۔