تجاوزات مافیا کا جن بے قابو،تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا،نوٹس کا مطالبہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تجاوزات مافیا کا جن بے قابو ہو گیا،تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا،بازاروں اور قومی شاہراہوں کے گرد غیر معمولی تجاوزات کے سامنے انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں،شہری اذیت میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مہم بورے والا شہر میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے میونسپل کمیٹی عملہ انکروچمنٹ کی مکمل چشم پوشی کی وجہ سے گول چوک،ریل بازار،عارف بازار،وہاڑی بازار،ریشم گلی،جوئیہ روڈ،لاری اڈا،ملتان روڈ،لاہور روڈ اور چیچہ وطنی روڈ پر بااثر قبضہ مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے سڑکوں کے اوپر قائم تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے تجاوزات مافیا اور شہریوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے شہر میں جنگل کا قانون ہے مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف چشم پوشی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔