ہم سب نے ملکر ہی پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے تا کہ ملک کو ”پولیو فری“ بنا سکیں۔رانا اورنگزیب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر رانا اونگزیب نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر ہی پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے تا کہ ملک کو ”پولیو فری“ بنا سکیں،پولیو کی روک تھام کیلئے ہر شخص کو قومی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی،پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکو پولیو سے محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال اور نمائندہ شہری بھی موجود تھے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،ڈاکٹر عمران بھٹی اور ڈاکٹر شاہد اقبال نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔