پولیس مقابلہ کے خلاف احتجاج اور پولیس پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس مقابلہ کے خلاف احتجاج،توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد،تھانہ ماچھیوال پولیس نے 71 نامزد ملزمان سمیت 120 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ملزمان نے دو روز قبل مبینہ پولیس مقابلہ میں چار ڈاکوﺅں کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد مظاہرہ کیا تھا،تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ صدر کی حدود میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے چار ڈاکوﺅں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں نواحی گاﺅں 555 (ای بی) کے تین اور شیخوپورہ کے رہائشی ایک ڈاکو سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے جس پر ڈاکوﺅں کے ورثاء اور اہل دیہہ نے اڈا ماچھیوال پر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مذاکرات کیلئے آنے والے ڈی ایس پی صدر خالد جاوید اور انکے ہمراہ آنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی پتھراﺅ اور ڈنڈوں سے نقصان پہنچایا تھا تھانہ ماچھیوال پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ 71 نامزد اور 40/50 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ (7 اے ٹی اے)،اقدام قتل،ڈکیتی اور بلوا سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔