خاوند کی عدم موجودگی میں سسر جنسی درندہ بن گیا،بہو کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خاوند کی عدم موجودگی میں سسر جنسی درندہ بن گیا،بہو کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بناتا رہا،ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر منہ بند کروا دیا،متاثرہ بہو کی درخواست پر سسر کے خلاف مقدمہ درج،ملزم فرار،تفصیلات کے مطابق بورے والاکی نواحی آبادی صابر ٹاﺅن 451 (لاٹ بھٹیاں) کی رہائشی مریم بی بی دختر محمد رفیق نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ تین ماہ قبل اس نے اپنے پہلے خاوند جہانگیر سے طلاق لیکر اسی آبادی کے علی حسن ولد افتخار احمد سے شادی کر لی اس دوران میرے خاوند کی عدم موجودگی میں میرا سسر افتخار احمد میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا 30 جنوری کو میرا خاوند گھر پر نہ تھا کہ میرے سسر نے میرے ساتھ پھر زیادتی کی اور برہنہ حالت میں ویڈیو اور تصاویر بھی بناتا رہا بعدازاں مجھے دھمکی دی کہ اگر تم نے زبان کھولی تو تمہاری تمام ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کر دونگا تم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گی بالاآخر میں نے سارا قصہ اپنی والدہ کو سنا دیا تو میرا سسر پھر دھمکیاں دے رہا تھا کہ اگر کوئی کاروائی کی یا کسی کو بتایا تو سوشل میڈیا پر سارا مواد وائرل کر دوں گا تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ مریم بی بی کے سسر ملزم افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم فرار ہو گیا جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔