ٹریفک وارڈنز شہریوں کو لوٹنے لگے،رشوت نہ دینے پر آٹھ سو جرمانہ عائد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹریفک وارڈنز موٹر سائیکل سوار شہریوں کو لوٹنے لگے،رشوت نہ دینے پر 800 روپے جرمانہ،اختیارات کا ناجائز استعمال ہوئے ناکے لگا کر شہریوں کی زندگی اجہرن بنا دی،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں تعینات ٹریفک وارڈنز اے ایس آئی فلک شیر اور اس کے دیگر عملہ نے لاری اڈا پر ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کی بجائے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر سادہ لوح موٹر سائیکل سوار شہریوں سے مبینہ طور پر کاغذات چیک کرنے اور ٹریفک کوانین کی خلاف ورزی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ سروع کر دیا موقع پر مک مکا نہ کرنے پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو آٹھ آٹھ سو روپے جرمانے کر کے شہریوں کی زندگی اجہرن کر دی ہے معمول کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو 200 یا 300 روپے جرمانہ کیا جاتا ہے لیکن مزکورہ ٹریفک وارڈنز کی من مانیوں سے شہری تنگ آچکے ہیں مقامی شہریوں محمد اسماعیل،محمد شہباز،نذیر احمد اور دیگر نے ایس پی ٹریفک ملتان سے ٹریفک وارڈنز کی اس زیادتی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جس موٹر سائیکل سوار کے پاس کوئی کاغذات یا شناخت نہیں ہوتی انہیں بھاری جرمانے کیے جاتے ہیں کسی سے مک مکا نہیں کرتے۔