ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او عزیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر جام محمد یعقوب کی سربراہی میں سب انسپکٹر حسن سجاد ہمراہ ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اشتیاق عرف شاکی بھٹی کو گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے چرس 1520 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 703/19 بجرم (9 سی) درج کر لیا۔