زرعی یونیورسٹی کیمپس کا قیام بورے والا کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔سہیل صابر چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے کہا ہے کہ فوڈز کی کمی دور کرنے اور ضیاع کو روکنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق ریسرچ کرنے اور آگاہی دینے کی ضرورت ہے اس کیلئے طلباء خصوصی توجہ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی کیمپس میں ایک روزہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سہیل صابر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوڈ کی کمی کو پوری کرنے اور اس کو محفوظ کرنے کیلئے ریسرچ کر کے قابو پایا جا سکتا ہے حکومت اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کرے اس شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں اور عوام کو آگاہی دیں پاکستان کے زرعی سائنٹسٹوں کا شمار دنیا کے بہترین سائنٹسٹوں میں ہوتا ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے فوڈ سیکورٹی کے اصولوں کے مطابق کسانوں کو آگاہی دینے کی ضروت ہے جس سے فوڈز کو سیف کرنے اور کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے زرعی یونیورسٹی کیمپس کا قیام ہمارے علاقے کیلئے نعمت سے کم نہیں ہے اس ادارے کے ہیڈ اور سٹاف نہایت محنتی اور باصلاحیت ہے ٹریننگ سیشن سے رانا محمد اویس خان صدرنیشنل الائنس سیف فوڈ وٹرینر،شہزاد مصطفےٰ،ڈاکٹر آصف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خان کی ٹریننگ سیشن کے انعقاد کیلئے کاوشوں کو سراہا جبکہ اس موقع پر چوہدری عبدالخالق،مریم طارق،ملک محمد اکرم اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم اور سہیل صابر چوہدری نے منتظمین کو شیلڈیں بھی دیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے