ملک کا نوجوان طبقہ ہی ہے جنکی جدوجہد سے آج عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہیں۔نور خاں بھابھہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ ملک کا نوجوان طبقہ ہی ہے جنکی جدوجہد سے آج عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہیں نوجوان ورکرز ہمارا سرمایہ اور ہمارے سر کا تاج ہیں انکی دل سے قدر کرتا ہوں،عمران خاں وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فلسفہ کو لیکر آگے چل رہے ہیں عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا احتجاج اور دھرنوں کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں پی ٹی آئی انکا مقابلہ سیاسی انداز سے ہر محاذ پر کرے گی اور اللہ تعالیٰ عمران خان کے ساتھ ہے اس لئے وہ ہر محاذ پر کامیاب اور سرخرو ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ملتان روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق ضلعہ صدر آئی وائی ڈبلیو وقاص رفیق بھٹی،محمد ریاض مجاہد،مبین اشرف گجر، احمد رضا بھائی،شہباز بھٹی،کامران شاہد اور دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا جبکہ آئی وائی ڈبلیو کے راہنماء سردار شاہد ڈوگر،امجد گورایہ عدنان چوہان،کامران شاہد،مرزا واجب علی،اعجاز ڈھڈی،صولت چوہان،اصغر بھٹی،ملک عمران،بلال کچھی،افضل بھٹی،سعید گجر،سجاد بھٹی،جمشید گجر،کاشف رضا،احسان گجر،باسط گجر،ثاقب مغل،حامد رسول،چوہدری مجید،رانا سیفی،لالا مرتضی،وحید گجر،محمد محسن،کاشف بھٹی،شمعون،نصراللہ،حفیظ بھٹی،عامر بھٹی،ملک عاشر،اختر حسین،ذوالفقار گجر اوردیگر راہنماء بھی موجود تھے نور خاں بھابھہ نے کہا کہ پارٹی کی ضلعی اور تحصیل کی نئی تنظیم سازی میں ورکرز کو ہی اہمیت دی جائے گی ٹکٹ ہولڈر اور ارکان اسمبلی سے پارٹی تنظیم سازی مایں مشاورت کی ہدایات دی گئی ہیں ہماری اولین ترجیح حقیقی ورکرز کو بااختیار بنانا ہے ورکرز اپنے اندر اتحاد برقرار رکھیں تو انکو انکے حق سے کوئی بھی محروم نہیں کر سکے گا میں جب تک ہوں ورکرز کی بات کرونگا۔