غیرت کے نام پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)غیرت کے نام پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور ملزم سے دوسری شادی تھی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 98 (ای بی) کے ریاض احمد نے مبینہ طور پر آج اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور اسکی موت کو ہارٹ اٹیک سے طبعی موت قرار دیکر اسکی تدفین کی تیاری شروع کر دی اسی اثناء میں ریاض کی بہنوں کو اسکی موت کی اطلاع ملی اور انہوں نے آتے ہی اپنے بھائی سے کہا کہ یہ ایسے نہیں مری بلکہ ہمیں شک ہے کہ اسے تم نے مارا ہے کیونکہ وہ پہلے بھی گھریلو جھگڑے پر اسکی ٹانگ توڑ چکا تھا اس شبہ پر پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم ریاض کو گرفتار کیا تو پوچھ گچھ کے دوران اس نے اقرار جرم کر لیا جس پر پولیس نے نعش کا پوسٹمارٹم کروا کے کاروائی شروع کر دی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ خابدہ بی بی نے پہلے خاوند سے طلاق لیکر ریاض سے تین سال قبل شادی کی تھی اور اسکے پہلی شادی سے دو بچے جبکہ ریاض سے شادی کے بعد بھی ایک بچہ تھا اور ریاض اسکے کردار پر شک کرتا تھا۔