سول سوسائٹی کا اہم اقدام،شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملکر شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اسکے استعمال کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین صاحب کی قیادت میں آگاہی اور مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا ایک پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس میں تمام ممبران کی مثبت تجاویز سے اس پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ “دیوار مہربان” ایکٹیوٹی کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد سول سوسائٹی مفاد عامہ کے تحت ان پروگراموں کو حتمی شکل دیکر تمام شہریوں کو آگاہ کرے گی۔