بورے والا میں جشن ولادت مصطفےٰ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں جشن ولادت مصطفےٰ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا،عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے تمام راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما بزرگ عالم دین صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ کی زیر قیادت جامع مسجد اکبر غلہ منڈی سے شروع ہوا شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں آ کر شامل ہوئے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی آکر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور جگہ جگہ دودھ اور میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ جلوس کے شرکاءمیں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں مرکزی جلوس جب گول چوک پہنچا تو اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ جلوس کا استقبال کیا جلوس میں اے ایس پی عزیر احمد،چیئرمین سی پی ایل سی ضلع وہاڑی سہیل صابر چوہدری،معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،بزرگ راہنما صوفی نثار احمد،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،پی ٹی آئی کے راہنماﺅں چوہدری اعجاز اسلم،ملک فاروق احمد اعوان،احسن سردار بھٹی،غلام مصطفےٰ بھٹی،سابق سیکرٹری بار حاجی محمد رحمان کھوکھر،سعودی عرب کے معروف بزنس حاجی اسلم گجر،مشرف لورز موومنٹ کے راہنما ناصر ستار رحمانی،معروف نعت خواں سید اظہار الحق شاہ،چیئرمین پریس کلب(اصغر علی جاوید کامریڈ)،صدر ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری ”ایمرا“ و پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر احمد وسیم شیخ،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو،چوہدری اکرام الحق،سرفراز علی رانا،پی پی پی کے راہنما غلام مرتضیٰ چوہان،میلاد کمیٹی کے رکن محمد شریف بھٹی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ نے حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ اور انکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی معروف نعت خاں سید اظہار الحق شاہ اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا،اسسٹنٹ کمشنر رانا اونگزیب کی جانب سے ناصرف میونسپل کمیٹی اور گول چوک کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا رات کے وقت میونسپل کمیٹی کے دفاتر اور گول چوک انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شہری امڈ آئے یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے گئے گئے مثالی انتظامات پر انہیں اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔