پنجاب ٹیچرز یونین نے 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب ٹیچرز یونین و متحدہ تحریک اساتذہ پنجاب نے 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا،پنجاب کے ہزاروں اساتذہ مطالبات کے حق میں سروں پر کفن باندھ کر لاہور پہنچیں گے،پنجاب کے سکولوں کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنا تعلیم کش پالیسیوں کا حصہ ہے،احتجاجی جلسے سے مرکزی راہنماﺅں کا خطاب،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام متحدہ تحریک اساتذہ پنجاب کا احتجاجی جلسہ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا میں منعقد ہوا جس سے پنجاب کی اساتذہ تنظیموں کے عہداداران مرکزی صدر رائے غلام مصطفےٰ ریاض،ممبران سریم کونسل مرزا طارق محمود،میڈم عذرا عبد الحیٰی،چوہدری محمد ارشد گل،ملک لطیف شہزاد،رائے محمد عبداللہ اور خلیل احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومت کے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی بجائے تعلیم کش پالیسیوں پر گامزن ہو چکی ہے نااہل افراد محکمہ تعلیم کی پالیسیاں بنانے پر مامور کر دیئے گئے ہیں جو اساتذہ کا عرصہ حیات تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کو بلدیاتی اداروں کے سپرد کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم کی (الف ب) سے بھی واقف نہیں اور اُنہیں ملک کے سب سے بڑے صوبے کا سربراہ بنا دیا گیا اساتذہ کی مسلسل تذلیل نا قابل برداشت ہوچکی ہے ہم اساتذہ کی تذلیل اور اساتذہ کس پالیسیاں اس حکومت کو لے ڈوبے گی پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کو اداروں کے تحفظ اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے 20 نومبر کو تمام رکاوٹیں کو توڑ کر پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچیں گے احتجاجی جلسہ میں مختلف اضلاع کے صدر و سیکر ٹریوں کے علاوہ مقامی عہدیداران چوہدری فریاد علی جٹ،محمد ادریس،عبدالرﺅف چوہدری،شیخ محمد اسلم،میاں محمد سعید،منیب اللہ،حاجی محمد رشید،محمد طیب بھٹی اور دیگر عہدیداران سمیت اساتذہ اور معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔