تھانہ گگومنڈی اور فتح شاہ کی حدود میں قتل کی دو وارداتیں،دو افراد جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ گگومنڈی اور فتح شاہ کی حدود میں قتل اور دوران ڈکیتی قتل کی دو وارداتوں میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹے،ناکہ لگا کر لوٹنے والے ڈاکوﺅں نے ایک راہگیر جبکہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا نعش کھیتوں سے برآمدم،دوران ڈکیتی قتل کے خلاف ورثاء کا نعش روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 291 (ای بی) کے قریب تھانہ گگومنڈی کی حدود میں چھ نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر صبح سویرے راہگیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے اسی دوران نواحی گاﺅں 35 (کے بی) کا رہائشی نذر فرید جو اپنے بھائی کی شادی کے لئے سبزی فروٹ وغیرہ لینے سبزی منڈی جا رہا تھا ڈاکوﺅں نے اس سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور اسکی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو مذاحمت پر ڈاکوﺅں نے اس پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا جبکہ تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع رحیم شاہ میں رات کو گھر نہ پہنچنے والے ایک شادی شدہ نوجون فیصل اقبال کی نعش کھیتوں سے اگلی صبح مکئی کی فصل سے برآمد ہوگئی اس قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی دوسری جانب دوران ڈکیتی قتل کے خلاف ورثاءاور علاقہ مکینوں نے مقتول کی نعش اڈا مانا موڑ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی علاقہ مکینوں کا کہنا تھاب پولیس جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے اس سے قبل بھی دوران ڈکیتی قتل کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ملزمان کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہایہ واردات ہمارے لئے چیلنج ہے ہم ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی مخلتف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں انشاءاللہ بہت جلد اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔