عمران خان اسلامی ممالک سے مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔کامران گھمن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار مسئلہ کشمیر پر سیاسی جماعتوں کو مقومی دھارے میں لا کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکامی سے دوچار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فرانس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کے موقع پر کشمیر جیسے اہم مسئلے پر قومی یکجہتی کی بجائے سولو فلائٹ کو ترجیح دی چاہیے تو یہ تھا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم خود تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں سے رابطہ کر کے انکو اپنے ساتھ وفد میں لیکر امریکہ جاتے جس کا دنیا کو ایک مضبوط اور اچھا پیغام جاتا لیکن افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے دوست اسلامی ممالک سے بھی مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں چوہدری کامران یوسف گھمن نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرنے اور بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔