بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف میپکو دفاتر کی مکمل تالہ بندی،ملازمین کا دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ،نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،شاہد باری چوہان کا مظاہرے سے خطاب،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیسکو اور ہیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آج بورے والا سمیت پورے سرکل میں میپکو ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کی کال پر دفاتر کی مکمل تالہ بندی کر کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور نجکاری پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زونل چیئرمین شاہد باری چوہان نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے جو واپڈا ملازمین کو کسی صورت بھی قبول نہیں منافع بخش اداروں کی نجکاری کر کے اس کے ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل ہرگز برداشت نہیں کریں مزدوروں نے دن رات محنت کر کے واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب اس ادارے پر کسی پرائیویٹ کمپنی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر انور حسین بھٹی،سردار شکیل احمد ڈوگر،چوہدری ساجد خورشید،شاہد پرویز،کفایت اللہ بھٹی اور خالد محمود عقیل نے بھی خطاب کیا۔