بلدیہ بورے والا کے ملازمین اور ڈی پی ایس کے طلباء کی یکجہتی کشمیر ریلیاں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا کے ملازمین اور ڈی پی ایس کے طلباء کی یکجہتی کشمیر ریلیاں،کشمیر بنے کا پاکستان اور لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی کال پر آج کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالہ سے بلدیہ بورے والا کے ملازمین نے چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی کی قیادت میں بلدیہ بور ے والا سے کالج روڈ پریس کلب تک ریلی نکالی جبکہ ڈویژنل پبلک سکول کے طلباء نے بھی سکول گیٹ سے گرلز ہائی سکول کالج روڈ اور پریس کلب تک کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف کالج روڈ پر ریلی نکالی ان ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ریلیاں پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئیں۔