لاکھوں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم جبر کا سورج غروب ہونے والا ہے۔عرفان کاٹھیا،ثاقب سلطان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں یوم دفاع کے حوالے سے قیامت خیز گرمی اور شدید حبس میں کھلے آسمان تلے تقریب کا انعقاد،پاک فوج اور کشمیر کے شہداء کو خراج تحسین،مظلوم کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا بھرپور اظہار،تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کی انتظامیہ کی طرف سے پاک فوج اور کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیر کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قیامت خیز گرمی اور شدید حبس کے دوران ڈی پی ایس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود،ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان،تحصیلدار محمد ظفر مغل،سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم،ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف چوہدری،چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری نثار احمد،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر عائشہ نذیر جٹ،پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سینئر راہنماء ملک فاروق اعوان،طارق محمود باجوہ،سردار راشد عظیم،چوہدری اعجاز اسلم،سابق کونسلرز بلدیہ غلام مصطفےٰ بھٹی،شہباز حسین باجا بھٹی،شکیل حشمت،لالہ عارف مغل،صدر بار ملک فرقان یوسف،جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،مرکزی علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر حافظ محمد ابوسفیان،حاجی عاشق علی آرائیں،طلباء،سول سوسائٹی،ڈاکٹرز،وکلاء،تاجروں،سیاسی و سماجی،مذہبی تنظیموں کے کارکنان اور انتظامی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سخت دھوپ میں کھلے آسمان تلے پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ملی ترانہ پیش کیا گیا کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کو ایک اٹل حقیقت قرار دیا اور کہا کہ لاکھوں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم جبر کا سورج غروب ہونے والا ہے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے بھارتی درندوں کے خلاف کٹ مرنے کو بھی تیار ہے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ اب پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے اور اب کشمیر کی آزادی حقیقت کا روپ دھارنے جا رہی ہے۔