شاہد اکبر طور شعبہ صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ تھے۔سردار خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شاہد اکبر طور شعبہ صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ تھے انکی صحافتی خدمات کا زمانہ معترف ہے اور انکی وفات سے اس شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ زندگی بھر پر نہیں ہو سکتا وہ ایک خوش اخلاق،باصلاحیت اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے انہوں نے پریس کلب میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات ادا کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار کر ایک تاریخ رقم کر دی انکے جانے سے تمام طبقہ فکر کے لوگ آج افسردہ ہیں ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انکی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔