بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے مبینہ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والا ٹریفک انسپکٹر ضلع بدر،ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کی جانب سے سینئر ٹریفک وارڈن کی ضلع بدری کا خیرمقدم،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں تعینات سینئر ٹریفک وارڈن محمد طارق جسکے توہین آمیز رویہ اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر ٹرانسپورٹرز اور عام شہری شدید پریشان تھے عوامی شکایات کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک ملتان نے سینئر ٹریفک وارڈن محمد طارق کو فوری طور پر تبدیل کر کے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ڈی آئی جی کے ان احکامات پر ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سردار شاہد ڈوگر،چوہدری عبدالمجید،بشارت علی ڈوگر،مون ڈوگر،فیاض عرف پپو بھٹی،شیخ اشتیاق احمد،عقیل احمد شانی ڈوگر،محمد محمود،مقامی شہریوں نذیر احمد،محمد شریف،محمد کریم سیفی،سرفراز علی رانا اور دیگر نے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔