قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں،سب ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔راجہ بشارت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں ہے سب ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ اپنا کام کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں پی ٹی آئی کے راہنما ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر مال ملک انور اعوان،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب شہزاد احمد اور چوہدری ماجد امیر گجر بھی موجود تھے راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کا جواب تو دینا ہو گا قبل ازیں انہوں نے صوبائی صدر اعجاز چوہدری،بریگیڈیر (ر)محمد اسلم گھمن چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹو)چیف سیکرٹری پنجاب دانش افضال سے بھی ملاقات کی۔