عالمی یوم انسداد منشیات کا سیمینار 26جون کو مریم گرلز کالج میں منعقد ہو گا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عالمی یومِ انسداد منشیات کے موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی 50(کے بی)،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب،نور ویلفیئر سوسائٹی بورے والا اور سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے زیر اہتمام مریم گرلز کالج کے تعاون سے خصوصی سیمینار بعنوان ”نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال،اسباب اور سد باب“ 26(جون) بروز بدھ صبح 9(بجے) مریم گرلز کالج کیمپس بورے والا میں منعقد ہو گا سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی بورے والا کے صدر محمد شیر خان کھچی نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں معروف ماہر نفسیات،دانشور،سماجی،طلباء و طالبات و دیگر شخصیات شریک گفتگو ہونگی اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے روک تھام کیلئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی جبکہ اس موقع پر واک کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔