چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک کے تصادم،ٹرک ڈرائیور جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ (12)مسافر شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو(1122) نے فوری طور پر تمام زخمیوں اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق فیصل مورر کمپنی کی بس نمبری 488(پی ایس سی)لاہور سے حاصل پور جا رہی تھی کہ صبح چھ بجے شیخ فاضل تھانہ سے کچھ فاصلے سے کرم پور میلسی سے فیصل آباد جانے والے مکئی سے لوڈ ٹرک نمبری 533(ایل ایچ پی) کے ساتھ اس کی ٹکر ہو گئی حادثہ میں ٹرک الٹ گیا اور اس کا ڈرائیور اسد علی ولد رمضان جٹ سکنہ مانانوالہ شیخوپورہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ (12) کے قریب بس کے مسافر زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا پولیس تھانہ شیخ فاضل نے زیر دفعہ 320-279(ت پ) مقدمہ درج کر لیا ہے۔