بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بورے والا کا ہنگامی اجلاس مارکیٹ کمیٹی کے (ودہولڈنگ) ٹیکس میں ہزار گنا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دے دیا،فوری واپس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن آڑھتیان غلہ منڈی بورے والا کابینہ کا صدر حاجی ظہور ماجد کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ بجٹ میں مارکیٹ کمیٹی کے سالانہ لائسنس کی تجدید کیساتھ (ودہولڈنگ) ٹیکس میں ہزار گنا اضافہ کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا گیا کلاس اے پہلے دس ہزار ٹیکس ادا کر رہی تھی جسکو بڑھا کر اب ایک لاکھ جبکہ کلاس بی پہلے (7500) ادا کر رہی جسکو بڑھا کر اب (75000) کر دیا گیا جبکہ سی کلاس و دیگر (5000) ادا کر رہی تھی اب (50000) ادا کرے گی انجمن آڑھتیان غلہ منڈی نے کمیشن ایجنٹ اور آڑھتیان پر لگائے گئے اس ٹیکس میں بلا مشاورت ہزار گنا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلہ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا مزید کہا کہ اگر اس فیصلہ کو فوری واپس نہ لیا گیا تو تحصیل کہ بعد ضلع اور پورے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی لہذا حکومت پنجاب اسے فوری طور پر واپس لے حکومت آڑھتیاں پر یہ ظلم نہ کرے مہنگائی کے باعث تاجروں کے کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری ندیم انور،نائب صدور ملک عامر چوہدری طاہر،کابینہ ممبران شیخ جاوید،رمضان چوہدری،منظور حسین،غضنفر علی،احتشام داﺅد،ملک امین،صادق علی،راﺅ زاہد،محمد ندیم،ماجد علی،ملک اشتیاق،چوہدری ذولفقار اور دیگر بھی موجود تھے۔

About Author


How can I help you? :)

22:28
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔