موجودہ بجٹ نے نااہل حکومت کی قابلیت کا پول کھول دیا ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ نے نااہل حکومت کی قابلیت کا پول کھول دیا ہے بجٹ میں پوری قوم کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانے کیلئے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے،سرکاری ملازمین،کاروباری طبقے اور غریب عوام پر ایک معاشی بم گرا دیا گیا ہے ملک تاریخ میں اس سے بدتر بجٹ آج تک پیش نہیں ہوا اس بجٹ کے انتہائی بھیانک اثرات پوری قوم پر پڑیں گے،حکومت کو عوام کی مشکلات دور کرنے سے زیادہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کی فکر ہے حکومت کی انتقامی سوچ اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے سابق وزیر اعظم اور انکے خاندان کونیب کے ذریعے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن عوام کے دلوں پر راج کرنے والوں کو حکومت اپنے ان ہتھکنڈوں سے نہیں نکال سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔