بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان نے کہا ہے کہ نیب کی گرفت میں آنے والے معاشی دہشت گرد حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومتی دباﺅ کے بغیر ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کرنے والوں کا آئین و قانون کے مطابق احتساب کر رہا ہے،فوج،عدلیہ،نیب اور حکومت کے خلاف نفرت آمیز زہریلا پراپیگنڈہ ملکی دشمنی کا ثبوت ہے حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہونگے،عمران خان ایک ایسا قومی لیڈر ہے جو وطن عزیز کو کرپشن اور لاقانونیت سے پاک کرنے کیلئے پوری دیانتداری سے جدوجہد کر رہا ہے اور انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں یہ ملک نہ صرف بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرے گا بلکہ پاکستان کو ترقی کی اُس شاہراہ پر گامزن کرے گا جس کا خواب 22(کروڑ) عوام دیکھ رہی ہے ملک کے تمام معاشی دہشت گردوں کا ٹھکانہ اب جیل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔