عیدالفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد،اخوت اور ایثار کو فروغ دینا ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنما و ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد،اخوت اور ایثار کو فروغ دینا ہے،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں خوشیوں سے بھرپور دن عطا کیا،عید کی حقیقی مسرت ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنے سے حاصل ہوتی ہے،میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن،ترقی و خوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے اور اللہ تعالی آج کے دن کو تمام لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔