ایس ایچ او عبدالمجید کا منشیات فروش کے خلاف گرینڈ آپریشن،چار بڑے منشیات فروش گرفتار
بورے والا(ندیم انجم سندھو سے)پولیس تھانہ سٹی کا منشیات فروش کے خلاف گرینڈ آپریشن،چار بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ولائتی اور دیسی شراب کے علاوہ چرس بھی برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی ہدایات کی روشنی میں اے ایس پی آصف رضا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری عبدالمجید جٹ کی زیر قیادت تھانہ سٹی بورے والا پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کے ذریعہ ملزم رمضان عرف مدی کے قبضہ سے (50)لیٹر شراب برآمد،ملزم خالد کے قبضہ سے (63)بوتل ولایتی شراب برآمد،ملزم عمران مسیح کے قبضہ سے (1400)گرام چرس اور ملزم شہباز مسیح کے قبضہ سے (1350)گرام چرس برآمد کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے تھانہ سٹی پولیس کی اس بڑی کاروائی پر ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمٰن بگوی کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اسے ختم کئے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز منشیات،جواء اور جسم فروشی کے خلاف جہاد سمجھ کر کام کریں اللہ راضی ہو گا۔