ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رضا،خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی،امن،ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔