اقبالنگر میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں آتشزدگی،ماں سمیت تین معصوم بچے شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی آبادی اقبالنگر میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں آتشزدگی،آتش گیر مواد پھٹنے اور آگ سے جھلس کر ماں اور تین معصوم بچے شدید زخمی،دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی اقبالنگر گلی نمبر7میں واقع مقامی آتش باز محمد رفیق کے گھر میں آتش بازی کا سامان تیار کر کے اُسے فروخت کیا جاتا تھا آج اچانک آتش گیر مواد میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آتش گیر گولے اور کریکر پھٹنا شروع ہو گئے اور گھر میں آگ لگ گئی گھر میں موجود رفیق کی بیوی سونیا اور تین معصوم بچے آتش گیر کریکر لگنے سے جھلس گئے ریسکیو(1122) کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانا شروع کر دیا اور زخمی سونیا بی بی اور اُسکے تین معصوم بچوں 5سالہ ندا بی بی،3سالہ مسکان اور 9ماہ کے نبیل کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی زخمیوں میں دو بچوں مسکان اور ندا کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنپال اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن موقع پر پہنچ گئے پولیس نے آتش باز محمد رفیق کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔