ہماری نجات کا واحد راستہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے۔ڈاکٹر حسن محی الدین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ ہماری نجات کا واحد راستہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے،معاشرتی بگاڑ،بے راہ روی،افراتفری،دہشت گردی اور لاقانونیت نے ہر شخص کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جسکی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے جس معاشرے میں عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہ ہو وہ معاشرہ تباہ و برباد ہوتا ہے،بے گناہ لوگوں کا قتل عام اور لاقانونیت ریاست کی ناکامی تصور کیا جاتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی زندگی اسلام کے نام پر وقف کر رکھی ہے اور انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں 1000ہزار کتب میں جو ریسرچ کی ہے اس سے ناصرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی رہا ئش گاہ پر تحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران،چیئرمین یونین کونسلز،کونسلر بلدیہ،وکلاء اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے نائب ناظم سردار شاکر خاں نیازی،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،اپوزیشن لیڈر بلدیہ بورے والا غلام مصطفی بھٹی،تحصیل صدر پی ٹی آئی طارق محمود باجوہ،کونسلرز بلدیہ میاں خالد حسین،جاوید اقبال قادری،شہبار حسین بھٹی،مرزا خالد محمود،صدر بار ملک فرقان یوسف،افضال طاہر بھٹی،ساجد اکرم بھٹی اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔