گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی ضلع وہاڑی میں اپنی خوبصورتی سے نمبر ون سکول بن چکا ہے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی میں سکول کی ہیڈ مسٹریس مس سجیلہ انور اور انکے سٹاف کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں آج یہ سکول ضلع وہاڑی میں اپنی خوبصورتی اور تعلیمی نتائج کے حوالے سے نمبر ون سکول بن چکا ہے اگر دیگر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی انکی تقلید کر کے اپنے تعلیمی اداروں کو اسی طرح خوبصورت بنانے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے پر توجہ دیں تو والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جہاں بچوں کو پر فضا ماحول میسر نہیں وہاں داخل کروانے کی بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دینا شروع کر دیں اور ہمارے ملک میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنے میں بھی بھر پور مدد مل سکتی ہے۔