سعودی وزیر خارجہ ولی عہد محمد بن سلمان کے اہم پیغامات لیکر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کے اہم پیغامات لیکر پاکستان پہنچ گئے،پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب بھی متحرک ہو گیا سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیر اعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے پیغامات پہنچائے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی وزیر خارجہ شاہ محمود نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی ولی عہد کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم تعاون کونسل کے تحت دوطرفہ معاشی،سیاسی اور سیکورٹی تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا عادل الجبیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔