اشٹام فروشوں نے راستہ بنانے کیلئے تحصیل کمپلیکس کی دیوار توڑ دی،اہل محلہ کا احتجاج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اشٹام فروشوں نے راستہ بنانے کیلئے تحصیل کمپلیکس کی دیوار توڑ دی،اہل محلہ کا احتجاج،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محلہ گﺅ شالہ رہائشیوں ڈاکٹر محمد اظہر،پروفیسر غضنفر علی جاوید،محمد زاہد،سجاد نعیم،اجمل شاہد قادری،سجاد احمد خاں لودھی،احمد مختار،محمد نذیر،محمد اصغر،محمد ارشد،سید شفیق شاہ گیلانی،محمد ارشاد،محمد طاہر اور شفیع اللہ نے سابق کونسلر عبدالستار نتھو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے محلہ سے ملحقہ تحصیل کمپلیکس کی دیوار ہے اشٹام فروش اس کے اندر چیمبر تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور اس کے گیٹ محلہ میں کھولنا چاہتے ہیں اور اس لئے انہوں نے زبردستی دوجگہ سے زبردستی دیوار کو بغیر اجازت کے توڑ دیا اس دوران اہلیان محلہ کا عورتوں سمیت جھگڑا بھی ہوا اور اشٹام فروش دیوار توڑنے سے منع کرنے پر انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچہری میں رش کی وجہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وقت طلباءرش کی وجہ سے یہی راستہ استعمال کرتے ہیں اور اہل محلہ کے چھوٹے چھوٹے گھر ہیں اور گزر بسر بھی اسی گلی میں ہے اگر گیٹ محلہ میں بنایا گیا تو روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کمپلیکس کے اندر سے دوطرف سے پہلے ہی راستہ ہے جو ان کیلئے مناسب ہے وہی اشٹام فروشوں کو استعمال کرنے کے لیے دئیے جائیں۔