سعودی عرب گوادر میں8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائزی بنائے گا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل،سودی ولی عہد محمد بن سلمان آج شام 6بجے 2روز دورے پر پاکستان آئیں گے،ولی عہد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے،شاہی مہمان کو 21توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر دیا جائے گا،محمد بن سلمان صدر مملکت،وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کرینگے،ولی عہد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں آج عشائیہ اور کل ایوان صدر میں ظہرانہ ہو گا،پارلیمنٹ ہاﺅس کی عمارت پر محمد بن سلمان کا پورٹریٹ نصب،پورٹریٹ کی لمبائی 120فٹ اور چوڑائی 45فٹ ہے،سعودی عرب گوادر میں8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائزی بنائے گا۔